ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ترکیہ: ایردوان۔النہیان ملاقات

ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان نے متحدہ عرب امارات کے صدر محمد بن زید النہیان کے ساتھ ملاقات کی۔

محمد بن زید النہیان کے ترکیہ پہنچنے پر  صدر رجب طیب ایردوان نے اتاترک ایئر پورٹ پر ان کا استقبال کیا۔

استقبالی تقریب میں ایردوان اور زید النہیان نے ترکیہ کی پہلی مقامی گاڑی ٹوگ کا جائزہ لیا۔

بعد ازاں دونوں سربراہان نے اتاترک ایئر پورٹ کے صدارتی  ریسٹ ہاوس پر بند کمرے کی ملاقات کی۔

محمد بن زید النہیان نے ملاقات کے بارے میں ٹویٹر سے ترکی زبان میں جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ "استنبول میں صدر رجب طیب ایردوان کے ساتھ ملاقات پر مجھے بہت خوشی ہوئی ہے۔ مذاکرات میں ہم نے دونوں ممالک کے اسٹریٹجک تعلقات کی تقویت اور اقتصادی ساجھے داری میں فروغ پر بات چیت کی۔ متحدہ عرب امارات علاقے میں اور دنیا بھر میں امن اور خوشحالی  کے ساتھ تعاون کے لئے دوست ممالک کے ساتھ تعاون کے فروغ کو اہمیت دیتا ہے”۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں