میامی ہیٹ سے فائنل سیریزکو ایک کے مقابلے میں چار سے جیتنے والے ڈینور نگٹس نے پہلی بار این بی اے چیمپیئن شپ جیت لی ہے۔
این بی اے فائنل سیریز کے پانچویں میچ میں ڈینور نگٹس کا مقابلہ میامی ہیٹ سے ہوا جس کے پہلے ہاف میں میامی ہیٹ کو چوالیس کے مقابلے میں اکیاون پوائنٹس سے برتری حاصل رہی ۔
دوسرے ہاف میں ڈینور ہیٹ کو سرب کھلاڑی نکولا جوکچ کی قیادت میں شوٹس کا موقع ملتا رہا اور بالاخر یہ مقابلہ نواسی کے مقابلے میں چورانوے پوائنٹس سے ڈینور ہیت نے جیت لیا ۔