ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سائرہ پیٹر نے ترکی میں مولانا رومی کی قوالی کی ریکارڈنگ مکمل کرلی

 لاہور: پاکستانی نژاد برطانوی گلوکارہ سائرہ پیٹر نے ترکی کے شہر قونیا میں مولانا رومی کی قوالی کی ریکارڈنگ مکمل کرلی۔

صوفی اوپرا اسٹار گلوکارہ نے مولانا رومی کے صوفیانہ کلام کو خود ہی کمپوز کیا ہے اور قوالی کی ریکارڈنگ مولانا رومی کے مزار  کے سامنے کی ہے۔

اس حوالے سے  گلوکارہ سائرہ پیٹر کا کہنا ہے کہ مولانا رومی کا کلام حکمت اور اعلیٰ خیالات کا درس دیتا ہے اور شاعری کے ذریعے لوگوں کے ذہنوں کے بند دروازے بھی کھولنے میں معاون ثابت ہوتا ہے۔

سائرہ پیٹر نے کہا کہ مولانا رومی کے کلام میں سب سے بڑی بات یہ ہے کہ ان کی شاعری میں سادگی بھی ہے اور سوزو گداز بھی ہے۔

سائرہ پیٹر نے کہا کہ اگرچہ ان کی شاعری کا خاص موضوع روحانیت اور عشق حقیقی یا عشق الٰہی تھا لیکن اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے مذہبی رواداری، اعتقادات، اخلاق کے موضوعات پر بھی بہت زور دیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں