English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ترکیہ: ہم، قطر اور متحدہ عرب امارات کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی کا خیر مقدم کرتے ہیں

القمر

ترکیہ نے، ایک طویل عرصے کے بعد دو طرفہ شکل میں  قطر اور متحدہ عرب امارات کے سفارت خانے کھُلنے  پر مسرت کا اظہار  کیا ہے۔

ترکیہ وزارت خارجہ نے اس پیش رفت کے بارے میں جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ "ہم، ایک طویل عرصے کے بعد قطر اور متحدہ عرب امارات کی طرف سے دو طرفہ شکل میں سفارت خانے کھولنے کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ فیصلہ علاقائی  امن و استحکام میں اہم کردار ادا کرے گا”۔

متحدہ عرب امارات وزارت خارجہ نے کل جاری کردہ بیان میں کہا تھا کہ "آج سے متحدہ عرب امارات کا دوحہ سفارت خانہ اور قطر کا ابو ظہبی سفارت خانہ و دوبئی قونصل خانہ  کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے”۔

واضح رہے کہ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، بحرین اور مصر نے 5 جون 2017 کو "دہشت گردی کی پشت پناہی” کے دعوے کےساتھ قطر سے تمام سفارتی تعلقات منقطع کر لئے اور ملک پر اقتصادی پابندیاں عائد کر دی تھیں۔

قطر نے مذکورہ ممالک کے تمام دعووں کو مسترد کر دیا تھا تاہم یہ صورتحال پورے خلیجی علاقے میں بحران کا سبب بن گئی تھی۔

خلیجی بحران 5 جنوری 2021 کو سعودی عرب کے شہر العلا میں طے پانے والے العلا میمورینڈم کے ساتھ اختتام پذیر ہو گیا تھا۔

سعودی عرب کے وزیر خارجہ فیصل بن فرحان السعود نے سربراہی اجلاس کے بعد منعقدہ پریس کانفرنس میں اعلان کیا تھا کہ  قطر پر پابندیاں لگانے والے ممالک نے دوحہ کے ساتھ سفارتی تعلقات بحال کر لئے اور پابندیاں ختم کر دی گئی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے