English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

شاہد کپور اور کریتی سینان کی نئی رومینٹک کامیڈی فلم کب ریلیز ہوگی؟ تاریخ سامنے آگئی

القمر

 ممبئی: بالی وڈ اسٹار شاہد کپور اداکارہ کریتی سینان کے ساتھ اپنی نئی رومینٹک کامیڈی فلم کی ریلیز کی تاریخ سامنے لے آئے۔ 

اداکار نے اپنے انسٹاگرام پر فلم کا ایک رومینٹک پوسٹر شیئر کیا ہے جس میں ریلیز کی تاریخ موجود ہے، فلم کا نام ابھی فائنل نہیں کیا گیا ہے۔

فلمی پوسٹر کے مطابق شاہد کپور اور کریتی سینان کی نئی رومینٹک فلم رواں برس 7 دسمبر کو سینما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق فلم کو پہلے اکتوبر میں سینما گھروں کی زینت بنانے کا فیصلہ کیا گیا تھا لیکن پھر کچھ وجوہ کی بنا پر تاریخ تبدیل کردی گئی۔

شاہ کپور اور کریتی سینان  پہلی مرتبہ ایک ساتھ اسکرین شیئر کررہے ہیں جبکہ فلم میں دھرمیندر اور ڈمپل کپاڈیا بھی پر اہم کردار ادا کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے