English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ترکیہ: سال کے پہلے پانچ میں 46،3 ملین ڈالر مالیت کی ترک سامن مچھلی کی برآمد

القمر

ترکیہ کے علاقے مشرقی بحیرہ اسود  سے جنوری تا مئی کے دورانیے میں 15 ممالک کو 46،3 ملین ڈالر مالیت کی ترک سامن مچھلی برآمد کی گئی ہے۔

بحیرہ اسود برآمد کنندگان یونین کی  انتظامی کمیٹی کے رکن اور آبی مصنوعات سیکٹر  کمیٹی کے سربراہ اسماعیل کوبیا نے کہا ہے کہ بحیرہ اسود  سے سال کے پہلے 5 مہینوں میں 6 ہزار 804 ٹن ترک سامن مچھلی برآمد کی گئی  اور اس برآمد سے 4 کروڑ 63 لاکھ 12 ہزار 374 ڈالر زرِمبادلہ کمایا گیا ہے۔

کوبیا نے کہا ہے کہ  رواں سال کے پہلے پانچ ماہ میں حاصل کردہ زرِ مبادلہ گذشتہ سال  کے اسی دورانیے میں 2 ہزار 273 ٹن مچھلی کی فروخت سے حاصل کردہ 1 کروڑ 61 لاکھ 50 ہزار 72 ڈالر زرِ مبادلہ کے مقابلے میں مقدار کے اعتبار سے 199 فیصد اور قدر کے اعتبار سے 187 فیصد زیادہ ہے۔

اسماعیل کوبیا نے کہا ہے کہ گذشتہ سال کے گاہکوں کے علاوہ رواں سال کے پہلے 5 مہینوں میں میانمار، انڈونیشیا، ملائیشیا، جرمنی، جنوبی کوریا، قطر اور اسرائیل کے ہاتھ بھی ترک سامن مچھلی فروخت کی گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے