English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بالی ووڈ کا کارتک اور کیارہ کی فلم کیلئے ’پسوڑی‘ کا ریمیک بنانے کا اعلان

القمر

 ممبئی: بھارتی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ بالی ووڈ کے معروف پروڈیوسر ساجد ناڈیاڈوالا نے پاکستان کے سُپر ہٹ گانے ’پسوڑی‘ کا ریمیک بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق اُبھرتے ہوئے اداکار کارتک آریان اور کیارہ اڈوانی کی آنے والی فلم ’ستیا پریم کی کتھا‘ میں عالمی شہرت حاصل کرنے والے پاکستانی گانے ’پسوڑی‘ کو شامل کیا جائے گا۔

بھارتی میڈیا کی مختلف رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ علی سیٹھی اور شے گل کے پسوڑی کو بالی ووڈ فلم میں نئے انداز کے ساتھ پیش کیا جائے گا۔

یہاں یہ بات قابلِ غور ہے کہ اس فلم کی شوٹنگ مکمل ہو چکی ہے جبکہ فلم کی ریلیز کا اعلان بھی کر دیا گیا ہے جبکہ اب ممبئی میں پسوڑی کی شوٹنگ جاری ہے۔

سمیر ودوانس کی ہدایت کاری میں بننے والی ’ستیا پریم کی کتھا‘ 29 جون کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔

یاد رہے کہ اس خبر کے حوالے سے کوک اسٹوڈیو یا پسوڑی کے گلوکار علی سیٹھی اور شے گل کی جانب سے کوئی تردید یا تصدیق تاحال سامنے نہیں آئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے