امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے جی سیون ممالک اور یورپی یونین کے نمائندوں سے ملاقات کی ہے ۔
امریکی امور خارجہ کے مطابق، یہ ملاقات یوکرین کی بہتری پر مبنی کانفرنس کے لیے لندن میں کی گئی۔
بیان میں بتایا گیا ہے کہ بلنکن نے کینیڈا ،فرانس،جرمنی،اٹلی،جاپان،برطانیہ اور یورپی یونین کے نمائندوں سے ملاقات میں روس کے وحشیانہ حملوں کے خلاف یوکرین کی مدد کی اہمیت اجاگر کی ۔
بلنکن نے اس بات کی بھی تائید کی کہ گزشتہ ہفتے دورہ چین کے دوران میں نے جی سیون اور چین کے مابین قریبی تعاون کا بھی حوالہ دیا ۔