ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عراق کے شمال دہشت گردوں کے حملے کے نتیجے میں ایک ترک فوجی شہید

عراق کے شمال میں ترک مسلح افواج کے  جاری پنجہ  آپریشن کے دوران  دہشت گردوں کی جانب سے کی جانے والی  فائرنگ کے نتیجے میں زخمی ہونے والا  فوجی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال میں دم توڑ گیا ہے۔

وزارت قومی دفاع کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ انفنٹری اسپیشلسٹ سارجنٹ آلپائے آراس  15 جون کو پنجہ آپریشن  کے علاقے میں دہشت گردوں کی فائرنگ کے نتیجے میں زخمی ہونے پر ہسپتال منتقل کردیا گیا تھا جہاں وہ تمام تر مداخلت  کے باوجود   جانبر نہ ہوسکا۔

بیان میں کہا گیا ہے ہم اپنے شہید کے لیے اللہ سے مغفرت   اور ان کے غمزدہ خاندان، ترک مسلح افواج اور ہماری معزز قوم کے ساتھ تعزیت اور صبر کا اظہار کرتے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں