ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

استنبول میں ممکنہ بم حملے کی کوشش ناکام

استنبول میں ہونے والی کارروائی میں داعش کے ایک غیر ملکی دہشت گرد کو گرفتار کر لیا گیا جو ترکیہ میں دہشت گردانہ حملے کی تیاری میں تھا۔

استنبول پولیس ڈیپارٹمنٹ کی انسداد دہشت گردی ٹیموں نے دہشت گرد تنظیم داعش کی سرگرمیوں کا پتہ لگانے کے لیے کاروائی کی۔

باہچے لی ایولیرمیں ایک مشکوک پتہ کا تعین کیا گیا تھا۔ اتوار 18 جون کو اس پتے پر چھاپہ مارا گیا۔

داعش دہشت گرد، جو کہ بم حملے کی تیاری کر رہا تھا، کو حراست میں لے لیا گیا۔

پتے پر کی گئی تلاشی میں ؛ دو ہتھیار، دو میگزین، بم بنانے میں استعمال ہونے والے بہت سا مواد، تنظیمی دستاویزات اور ڈیجیٹل مواد قبضے میں لے لیا گیا۔

اس بات کا تعین کیا گیا کہ ڈیجیٹل مواد میں بم بنانے اور حملوں کی تربیتی ویڈیوز موجود تھیں۔

ملزم کو تھانے میں کارروائی کے بعد عدالت  کے حوالے  کر دیا گیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں