English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

راولپنڈی؛ دہرے قتل کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری ملزم گرفتار

القمر

 راولپنڈی: پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دہرے قتل کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری ملزم کو گرفتار کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق مورگاہ پولیس نے کارروائی  کرتے ہوئے دہرے قتل کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری  ملزم  یاسین خان کو گرفتار کرلیا۔

ایس پی پوٹھوہار کے مطابق ملزم یاسین خان نے 2022 میں  شادی کی تقریب میں  اپنے ساتھیوں کے ہمراہ محسن اور مجاہد کو قتل کیا تھا۔ ملزم یاسین خان  ڈکیتی، قتل، اقدام قتل اور دیگر مقدمات میں بھی ریکارڈ یافتہ ہے۔

ایس پی پوٹھوہار کا کہنا تھاکہ اشتہاری  ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کرکے عدالت سے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ سنگین مقدمات میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے