English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

مداحوں کیساتھ سیلفی بنانے سے انکار پر ٹوئنکل کھنہ تنقید کی زد میں

القمر

ممبئی: بالی وود کی ماضی کی مقبول اداکارہ اور اکشے کمار کی اہلیہ ٹوئنکل کھنہ نے کئی گھنٹے بارش میں انتظار کرنے والے مداحوں کو یکسر نظر انداز کرتے ہوئے ان کے ساتھ سیلفی نہیں بنوائی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ماضی کی مقبول ترین فلمی جوڑی راجیش کھنہ اور ڈمپل کپاڈیا کی بیٹی ٹوئنکل کھنہ نے 1995 میں فلم برسات سے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز کیا تھا اور 2001 میں اپنی آخری فلم کی تھی۔

تاہم اب وہ صرف فلمیں لکھ رہی ہیں اور اپنے شوہر اکشے کمار کے کئی فلم پروجیکٹس میں ان کی مدد بھی کرتی ہیں۔ پردہ اسکرین پر 22 سال سے غائب ہونے کے باجود ٹوئنکل کھنہ کی مقبولیت میں زرا کمی نہیں آئی ہے۔

ان کے مداح اب بھی اداکارہ کے ساتھ تصاویر بنوانا چاہتے ہیں اور آٹوگراف لینے کے لیے بے تاب رہتے ہیں۔ اسی مڈ بھیڑ میں ایسے واقعات بھی ہوجاتے ہیں جو کسی طرح پسندیدہ قرار نہیں دیے جاسکتے۔

ایسا ہی ایک واقعے نے سوشل میڈیا پر صارفین کی توجہ حاصل کرلی ہے۔ یہ بات ہے ٹوئنکل کھنہ کے ممبئی کے جوہو علاقے میں ایک سیلون سے باہر کی۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اس موقع پر بارش ہو رہی تھی۔

اداکارہ سیلون سے چھتری لیے باہر نکلتی ہیں۔ ان کے ہمراہ باڈی گارڈ بھی ہیں۔ اداکارہ جیسے ہی باہر آتی ہیں پہلے ایک خاتون آگے بڑھتی ہیں اور سیلفی لینے کی درخواست کرتی ہیں لیکن ٹوئنکل کھنہ کوئی توجہ نہیں دیتیں۔

جب وہ گاڑی کے دروازے تک پہنچتی ہیں تو ایک اور شخص موبائل ہاتھ میں لیے ٹوئنکل کھنہ کے قریب آتا ہے اور سیلفی لینے کی کوشش کرتا ہے لیکن اداکارہ نے اس مداح کو بھی بری طرح نظر انداز کیا۔

دونوں مداح اپنی حسرت لیے رہ گئے اور ٹوئینکل کھنہ اپنی گاڑی میں بیٹھ کر یہ جا وہ جا کے مترادف چل پڑیں۔

سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہوئی تو صارفین نے اداکارہ کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ کسی مداح کے لباس کو دیکھ کر اس کے ساتھ تصاویر نہ بنوانا ان کے جذبات کے ساتھ کھیلنے کے مترادف ہے۔

صارفین نے کہا کہ فنکاروں کا اصل سرمایہ ان کے مداح ہوتے ہیں لیکن جب یہ فنکار شہرت کی بلندیوں پر پہنچ جاتے ہیں تو مداحوں کو نظر انداز کرنے لگتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے