ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

رنویر سنگھ نے والدہ  کے بندے پہن لیے، تصاویر وائرل

 ممبئی: بالی ووڈ اسٹار رنویر سنگھ  کے پہنے گئے ہیروں کے بندے سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئے۔

اپنے نت نئے اور مختلف ڈیزائن کے ملبوسات اور اسٹائل سے خبروں میں رہنے بالی ووڈ اداکار رنویر سنگھ نے اپنی آنے والی فلم میں ہیروں کے بندے  پہنے۔ رنویر سنگھ کے بندوں کی تصاویر سامنے آتے ہی توجہ کا مرکز بن گئیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق رنویر سنگھ نے جو ہیرے کے بندے پہنے ہیں وہ ان کی والدہ  انجو بھونانی کے ہیں۔ رنویر سنگھ نے یہ بندے اپنی نئی فلم ’ روکی اور رانی کی پریم کہانی‘  کی شوٹنگ کے دوران پہنے۔ رنویر سنگھ کے ہیروں کے بندے سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئے۔

رواں سال جولائی میں ریلیز ہونے والی فلم ’ روکی اور رانی کی پریم کہانی‘ میں رنویر سنگھ کی ہیروئین عالیہ بھٹ ہیں۔ مشہور ڈائرکٹر کرن جوہر کی ڈائرکشن میں بنی فلم کی دیگر کاسٹ میں اداکارہ جیا بچن، دھرمیندر اور شبانہ اعظمی بھی شامل ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں