ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ہریتھک روشن کو نئی فلم ’فائٹر‘ کی تصویر پر ٹرولنگ کا سامنا

ویب ڈیسک: بالی وڈ سپر اسٹار ہریتھک روشن نے انسٹاگرام پر اپنی نئی ایکشن تھرلر فلم ’فائٹر‘ کی ایک جھلک شیئر کی جسے پر انہیں ٹرولنگ کا سامنا ہے۔ 

تصویر میں اداکار کا سیاہ عکس دیکھا جاسکتا ہے اور وہ دو فائٹر ایئر کرافٹ طیاروں کے درمیان کھڑے ہیں اور ایک طیارے پر انہوں نے اپنا ہاتھ رکھا ہوا ہے۔

سوشل میڈیا صارفین کی اکثریت نے ’فائٹر‘ کی تصویر کو ہالی وڈ اسٹار ٹام کروز کی ’ٹاپ گن: میورک‘ کی کاپی قرار دیا ہے۔

تصویر پوسٹ ہوتے ہی اداکار کے کمنٹ سیکشن میں مداحوں نے یہ سوالات پوچھنا شروع کردیئے کہ کیا وہ ٹام کروز کی فلم کا ری میک بنانے جارہے ہیں۔

’فائٹر‘ میں دیپیکا پڈوکون اور انیل کپور بھی اہم کردار ادا کریں گے اور اسے 25 جنوری 2024 میں ریلیز کیلئے پیش کیا جائے گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں