English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

عالیہ بھٹ اور رنویر سنگھ کی رومینٹک فلم کا پہلا گانا کل ریلیز ہوگا، مداح پرجوش

القمر

 ممبئی: بالی وڈ کی سپراسٹار عالیہ بھٹ اور رنویر سنگھ کی رومینٹک فلم ’راکی اور رانی کی پریم کہانی‘ کا پہلا گانا ’تم کیا ملے‘ کل ریلیز کیا جائے گا۔ 

فلم میکرز دھرما پروڈکشنز نے گانے کا ایک مختصر سا ٹیزر اپنے آفیشل اکاؤنٹ پر جاری کیا ہے جس میں عالیہ اور رنویر موجود ہیں۔

پوسٹ کے ساتھ ہی کیپشن دیا گیا ہے کہ فلم کے پہلے گانے ’تم کیا ملے‘ کو کل ریلیز کیا جائے گا، مداح تیار ہوجائیں۔

’تم کیا ملے‘ کو اریجیت سنگھ نے اپنے خوبصورت آواز دی ہے جبکہ اسے پریتم نے کمپوز کیا ہے اور اس کے بول امیتابھ بھٹاچاریہ نے لکھے ہیں۔

رومینٹک ڈراما فلم کو نامور فلمساز کرن جوہر نے ہدایت کاری دی ہے اور وہ سات برس کے وقفے کے بعد ہدایت کاری میں واپس آرہے ہیں۔

نئی فلم میں بالی وڈ کے سینئر اداکار دھرمیندر، شبانہ اعظمی،  جیا بچن بھی شامل ہیں اور اس کی ریلیز 28 جولائی کو متوقع ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے