English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

صدر رجب طیب ایردوان کا جنرل عبدالفتاح عبدالرحمان البرہان سے ٹیلی  فونک رابطہ

القمر

صدر رجب طیب ایردوان نے سوڈانی خودمختاری کونسل کے چیئرمین جنرل عبدالفتاح عبدالرحمان البرہان سے ٹیلی  فون پر بات چیت کی ہے۔

ایوان صدر کی  جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق ٹیلی فونک رابطے  کے دوران عیدالاضحیٰ کی مبارکباد پیش کی گئی  اوراس عید کو  سوڈانی عوام اور عالم اسلام کے لیے باعث رحمت ہونے کی تمنا ظاہر کی گئی۔

ٹیلی فونک رابطے میں اس بار سوڈان میں  رونما ہونے والے  واقعات کی وجہ سے عید کے موقع پر تلخی پائی جانے کا اظہار کرتے ہوئے  اان حالات پر گہرہ نگاہ رکھنے سے بھی صدر ایردوان نے آگاہ کیا ہے۔

صدر ایردوان نے کہا کہ علاقے میں صورتِ حال سنگین ہونے کے باوجود   ترک سفارت خانے  میں کام جاری ہے اور اس طرح پورٹ سوڈان سے بغیر کسی رکاوٹ کے سرگرمیاں جاری رہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے