صدر رجب طیب ایردوان نے جرمن چانسلر اولاف شولز سےٹیلی فون پر بات چیت کی ہے۔
ایوان صدر کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق رابطے کے دوران دو طرفہ تعلقات کے ساتھ ساتھ علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اور ان شعبوں میں تعاون بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے۔
رابطے میں روس کی تازہ ترین پیش رفت اور سویڈن کی نیٹو کی رکنیت کے معاملے پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔
صدر ایردوان نے کہا کہ اگرچہ سویڈن انسداد دہشت گردی کے قانون میں ترمیم کرتے ہوئے درست سمت میں قدم اٹھا رہا ہےلیکن اس کے باوجود پسند دہشت گرد تنظیم PKK/PYD/YPG کو مالی امداد فراہم کرنے کے لیے آزادانہ طور پر مظاہرے کرنے کی اجازت دینا بھی ترکیہ کے لیے ناقابلِ قبول ہے۔
