English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کراچی؛ میئر کے احکامات پرآلائشوں سے اوجھڑیاں نکالنے والے 34 افراد گرفتار

القمر

  کراچی:  پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں میں آلائشوں سے اوجھڑیاں نکالنے والے 34 افراد کو گرفتار کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پولیس نے میئر کراچی کے احکامات پر آلائشوں سے اوجھڑیاں نکال کر گندگی پھیلانے والوں کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے 34  افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ تمام گرفتار  شدگان افغان باشندے ہیں جو  مختلف مقامات پر پڑی آلائشوں سے چھُریوں کے ذریعے اوجھڑیاں نکال کر گندگی پھیلا رہے تھے۔

دریں اثنا میئرکراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا  ہے کہ شہر کا ماحول کسی کو خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور جو بھی گندگی پھیلانے میں ملوث ہوگا اس کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے