English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

یمنیٰ زیدی کو اورریٹڈ اداکارہ کہنے پر نادیہ افگن نے خاموشی توڑ دی

القمر

یمنیٰ زیدی کو اورریٹڈ اداکارہ کہنے پر ٹرولنگ کی شکار سینیئر اداکارہ نادیہ افگن نے بالآخر خاموشی توڑ دی۔

معروف اداکارہ نادیہ افگن کو ایک پروگرام میں تیزی سے مقبولیت حاصل کرنے والی اداکارہ یمنیٰ زیدی کو اوور ریٹڈ اداکارہ کہنے پر کڑی تنقید کا سامنا تھا۔ یہاں تک کہ اس معاملے پر ممتاز اداکارہ بشریٰ انصاری نے بھی حالیہ مقبول ترین ڈرامے ’’تیرے بن‘‘ کی اسٹار یمنیٰ زیدی کی حمایت کی تھی۔

سوشل میڈیا پر اکثر صارفین بھی یمنی زیدی بھی میدان میں آگئے اور نادیہ افگن پر تنقید کے تیر برسادیے جس پر نادیہ افگن کافی دنوں سے خاموش تھیں تاہم اب انھوں نے انسٹاگرام پر اپنے سوال و جواب کا سیشن رکھا۔

سوال و جواب کے اس سیشن میں سب سے زیادہ سوالات یمنیٰ زیدی کے حوالے سے ان کے ریمارکس پر پوچھے گئے جس کے نادیہ افگن نے جوابات دیے۔

یہ خبر بھی پڑھیں : روحی بانو جیسی اداکارہ ہیں، بشریٰ انصاری یمنیٰ زیدی کے حق میں بول پڑیں 

نادیہ افگن نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ میں نے 26 سال شوبز میں لگائے ہیں، سینیئر اداکارہ ہوں۔ میں نے بس ایک سوال کا ایمانداری سے جواب دیا کہ مجھے یمنیٰ زیدی اوور ریٹڈ اداکارہ لگتی ہے۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ جی مجھے وہ اوور ریٹڈ لگتی ہیں، لیکن صرف مجھے لگتی ہے۔ ضروری نہیں کہ سب کو ہی ایسا ہی لگے۔ کوئی اتفاق نہ کرے یہ اس کا حق ہے۔

نادیہ افگن نے مزید کہا کہ ضروری نہیں کہ جو مجھے درست لگے وہ آپ کو بھی صحیح لگے۔ آپ اپنی جگہ خوش اور مجھے میری رائے کے ساتھ خوش رہنے دیں۔

ایک سوال کے جواب میں نادیہ افگن نے بتایا کہ انھوں نے اب تک ڈراما سیریل ’’تیرے بن‘‘ نہیں دیکھا۔ نہیں ہے۔ مجھے مسلسل ٹرولنگ کا نشانہ بنایا گیا۔ جب آپ سچ بولتے ہیں تو ساری دنیا آپ کے پیچھے پڑ جاتی ہے۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے