English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

لیڈی ڈیانا کا کالی بھیڑ کی تصویر والا سوئٹر 90 ہزار ڈالر میں نیلام ہونے کا امکان

القمر

 لندن: آنجہانی شہزادی لیڈی ڈیانا کا کالی بھیڑ کی تصویر والا سوئٹر نیلامی کے لیے تیار ہے جس کی 90 ہزار ڈالر میں فروخت کی امید کی جا رہی ہے۔

میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ڈیانا کا یہ نایاب سوئٹر کھو گیا تھا جسے بعد میں ڈھونڈا گیا اور اب اسے نیلام کیا جائے گا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق آنجہانی شہزادی ڈیانا کو فیشن کی ملکہ سمجھا جاتا تھا جن کے لیے مشہور ڈیزائنر اپنے ملبوسات ڈیزائن کرتے تھے۔

انھوں نے اسے 1981 میں پولو میچ کے دوران پہنا تھا اور اس وقت ان کے شوہر کنگ چارلس بھی موجود تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے