ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بی بی سی کی ’ورلڈ آن فائر 2‘ کا ٹریلر جاری، احد رضا میر کے شاندار ایکشن

  لندن: بی بی سی نے ویب سیریز ’ورلڈ آن فائر 2‘ کا ٹریلر جاری کردیا جس میں پاکستانی سپراسٹار احد رضا میر بھی شامل ہیں۔ 

مشہور ویب سیریز میں پاکستانی اداکار دوسری جنگ عظیم کے دوران برٹش انڈین آرمی کے ایک بہادر اور مستقل مزاج فوجی افسر کا کردار ادا کررہے ہیں۔

ٹریلر کی ابتداء میں وہ کسی شخص کو برٹش انڈین آرمی میں خوش آمدید کرتے ہیں جبکہ دوسرے سین میں وہ گولیوں اور بموں کے درمیان دوڑتے نظر آتے ہیں۔

احد رضا میر سیریز میں اگرچہ ایک معاون اداکار کا کردار نبھارہے ہیں لیکن وہ لیزلے مینول، جونا ہیور کنگ، جولیا براؤن اور زوفیا وچلیکز کے ساتھ ایکشن میں نظر آئیں گے۔

فلمی کاسٹ کے ذاتی تجربات اور جدوجہد کے ساتھ ’ورلڈ آن فائر‘ جنگ کے دوران انسانی قدر و قیمت کی اہمیت کو اجاگر کرتی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں