ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے سے ملک کے اقتصادی استحکام کے حصول میں مددملے گی: شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ عالمی مالیاتی فنڈ کے ساتھ عبوری معاہدے کی اشد ضرورت تھی جس سے ملک کے اقتصادی استحکام کے حصول میں مدد ملے گی۔

اِن خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں اِس عبوری معاہدے کی دستاویز پر دستخطوں کے موقع پر اپنے طویل ٹویٹ میں کیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ قومیں قرضوں سے نہیں بنتیں۔ انہوں نے دعا کی کہ یہ نیا پروگرام پاکستان کیلئے آخری پروگرام ثابت ہو۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے اقتصادی بحالی کے منصوبے پر کام مکمل کر لیا ہے جس میں زراعت، کان کنی ، معدنیات، دفاعی پیداوار اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبوں کی استعداد بڑھانے پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔

وزیراعظم نے کہا ہے کہ اقتصادی بحالی کے منصوبے سے ملک میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری ہو گی اور چالیس لاکھ افراد کیلئے روز گار کے مواقع پیدا ہوں گے تاہم انہوں نے کہا کہ یہ ایک مشکل سفر ہو گا۔

وزیراعظم نے پاکستان کو بڑے پیمانے پردرپیش معاشی چیلنجوں سے نمٹنے کیلئے چین، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات ،اسلامی ترقیاتی فنڈ، دیگر دوست ممالک اور شراکت داروں کے تعاون کا خصوصی شکریہ بھی ادا کیا۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں