ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ماہ جون میں ترکیہ نے 20 ارب 901 ملین ڈالر کی برآمدات سر انجام دیں

ماہ ِجون میں ترکیہ کی برآمدات 20 ارب 901 ملین ڈالر تک  رہی ہیں۔

وزارت تجارت نے ماہ ِ جون سے متعلقہ خارجہ  تجارت کے اعداد و شمار کا اعلان کیا ہے۔

جن کے مطابق جون میں ترکیہ نے   20 ارب 901 ملین ڈالر کی برآمدات سر انجام دی ہیں۔

رواں سال کی پہلی ششماہی میں  مجموعی طور پر 123.4 ارب ڈالر کی  برآمدات کی گئی ہیں۔

سال کی پہلی ششماہی میں، ترکیہ کی یورپی یونین کو برآمدات 52 بلین ڈالر، افریقہ کو 10 بلین ڈالر، امریکہ کو 10.6 بلین ڈالر، اور قرب و جوار اور مشرق وسطیٰ کو 20.7 بلین ڈالر  ریکارڈ کی گئی ہیں۔

عالمی معیشت میں جمود کے باوجود غیر ملکی تجارت میں مثبت پیش رفت ملکی معیشت کو مستحکم بناتے ہوئے  سرمایہ کاری، پیداوار، برآمدات اور روزگار کی ترجیحات کے حوالے سے موزوں ماحول کے قیام میں معاون ثابت ہو گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں