وزیر دفاع یشار گولیر نے یونانی ہم منصب نیکوس دندیاس کے ساتھ اس با ت پر اتفاق کیا ہے کہ سلامتی کو بڑھانے سے متعلق تدابیر پر مبنی اجلاس دوبارہ شروع ہوں جس پرعنقریب ہونے والے نیٹو اجلاس میں غور بھی کیا جائے۔
ترک امور دفاع کے مطابق ، وزیر دفاع نے یونانی ہم منصب کے ساتھ ٹیلی فون پر بات چیت میں ایک دوسرے کو نئے عہدوں کو سنبھالنے پر مبارک باد دی اور اس اہمیت کو اجاگر کیا گیا ہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان مکالمت کے راستے کھلے رہیں۔