معروف نیوز چینل اے آر وائی نے اپنی ہردلعزیز شخصیت چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی تصویر کو ‘بلر’ کر دیا۔ جس کے بعد ‘شیم آن اے آر وائی’ ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔
گزشتہ روز عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) وفد نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے زمان پارک میں ملاقات کی۔ اے آروائی جو کبھی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو کوریج دیے بغیر نہیں رہتا تھا تاہم اب اس حوالے سے خبر رپورٹ کرتے ہوئے نیوز چینل نے عمران خان کی تصویر کو ہی دھندلا کر دیا۔ جس پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے نیوز چینل اے آر وائی کو خوب آڑے ہاتھوں لیا جارہا ہے۔
تصویر درحقیقت عمران خان کی آئی ایم ایف کی پاکستان میں نمائندے ایستھر پریز روئز سے ملاقات کی ہے جس میں پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی بھی شریک تھے۔ سابق وزیرخزانہ شوکت ترین نے ویڈیو لنک پر آئی ایم ایف وفد کو بریفنگ دی۔ آئی ایم ایف مشن چیف ناتھن پورٹر نے چیئرمین پی ٹی آئی سے ویڈیو لنک کے ذریعے بات کی۔
آئی ایم ایف کے وفد اور چیئرمین پی ٹی آئی کے درمیان ملاقات ایک گھنٹے سے زائد جاری رہی۔
نیوز چینل کی جانب سے عمران خان کی تصویر کو دھندلا کیے جانے کے بعد ٹویٹر صارفین کی جانب سے تنقید کا سلسلہ جاری ہے۔
محمد حیات نامی صارف نے کہا کہ اے آر وائی کو شرم آنی چاہیے، صحافت پر شرم آنی چاہیے۔ عمران خان کی آئی ایم ایف سے وفد سے ملاقات کے دوران تصویر کو دھندلا کر دیا۔
Shame on ARY News
Shame on journalismARY blurred Imran Khan in the picture of IMF delegation meeting with Imran Khan.#ShameOnARY@TeamiPians pic.twitter.com/EeIXmaZQyH
— Mohammad Hayat (@mofarooka) July 8, 2023
رباب کوثر نے لکھا ظلم کی اندھیری رات بہت جلد ختم ہو جائے گی۔
The dark night of cruelty will end very soon inshallah @TeamiPians#ShameOnARY pic.twitter.com/SpDxZNdl40
— Rubab Kausar (@Rubab_Kausar) July 7, 2023
صنم سکندر نامی پی ٹی آئی سپورٹر نے کہا کہ عمران خان کا خوف اتنا ہے کہ آئی ایم ایف سے ملاقات کے دوران عمران خان کی تصویر دھندلی کر دی گئی۔لیکن پاکستانی قوم اے آر وائی پر لعنت بھیجتی ہے جبکہ اے آر وائی کی حیثیت پہلے ہی زیرو ہے۔
There is so much fear of Imran Khan that the picture of Imran Khan was blurred during his meeting with the IMF .
But the Pakistani nation curses ARY while the status of ARY is already zero .#ShameOnARY pic.twitter.com/4tm3n7vizc— صنم سکندر (@tigerskhan54) July 7, 2023
بنگش نے لکھا خان صاحب کو خریدے ہوئے میڈیا کی ضرورت نہیں۔
#ShameOnARY
Khan doesn’t need sold media pic.twitter.com/JfpVttffjZ— Bangash 21 (@bangash_21) July 7, 2023
شوکت میر نامی صارف نے کہا کہ عمران خان کو میڈیا کی نہیں میڈیا کو عمران خان کی ضرورت ہے۔
Media needs Imran Khan..
Khan doesn’t need media#ShameOnARY@TeamiPians #ShameOnARY pic.twitter.com/4TzvPCB4Dr— Shoukatmeer (@Shoukatmeer32) July 8, 2023
عرشا عمر نے لکھا آپ نے تصویر سے خان کو ہٹا دیا ہم آپ کو ہٹا دیں گے۔
You removed Khan from the photo and we will remove you. #ShameOnARY pic.twitter.com/FMMQDFr47v
— Arisha Umar.. (@barbie7760) July 7, 2023
ریحانہ نے لکھا اے آر وائی کی منافقت ناقابل قبول ہے۔
ARY’s hypocrisy is unacceptable #ShameOnARY@TeamiPians pic.twitter.com/7rGd5C9e7Y
— Rehanaⁱᴾⁱᵃⁿ (@Preeshy786) July 7, 2023
ایک صارف نے کہا بائیکاٹ اے آر وائی۔
🖐️🖐️🖐️🖐️🖐️
Boycott ARY#ShameOnARY pic.twitter.com/5Uv0FHAjfH— يوسفxai (@YousaffXai) July 8, 2023
ارسلان یوسفزئی نے شیم آن اے آر وائی۔
#ShameOnARY pic.twitter.com/smzEYKlk7r
— Arslan Youduf Zai (@ArslanYousufZai) July 8, 2023
ایک صارف نے کہا کہ اے آر وائی سے انکار کریں۔ اس منافق کو رپورٹ اور بلاک کریں۔
Say No To @ARYNEWSOFFICIAL And Also Report And Block The Hypocrite. @TeamiPians#ShameOnARY pic.twitter.com/RobOPWvfQB
— 🇵🇰 Zk ⁱᴾⁱᵃⁿ (@Zkhan_Pk) July 8, 2023
ایک اور صارف نے کہا کہ آج اگر ان کے پاس طاقت ہے تو عمران خان کو ٹی وی سکرین سے مٹا رہے ہیں لیکن اس شخص کا نام تاریخ کے صفحات پر چمکتا رہے گا۔
You can erase him from the TV screen because you have the power today, but the name of this person will continue to shine on the pages of history.
@TeamiPians pic.twitter.com/50NKLgFn22
— Mohammad Quraishi (Imran Khan is our hope) (@abidiffat2001) July 8, 2023
معروف ڈرامہ و افسانہ نگار انور مقصود نے لکھا جتنا آپ دھندلا کرتے ہیں، جتنا آپ مٹانے کی کوشش کر رہے ہیں، وہ اتنا ہی زیادہ مضبوط ہوتا جارہا ہے۔
جتنا آپ دھندلا کرتے ہیں، جتنا آپ مٹانے کی کوشش کر رہے ہیں، وہ اتنا ہی زیادہ مضبوط ہوتا جارہا ہے۔ pic.twitter.com/fuhWdCm6z3
— Anwar Maqsood (@_AnwarMaqsood01) July 8, 2023
اقرار الحسن نے اپنی ٹویٹ میں کہا کہ یاد رکھئیے یہ وہ عمران خان تھے جو درخواست کر کے دوسرے سیاستدانوں کے ساتھ پینل میں بیٹھنے پر بھی فخر کرتے تھے، بابر غوری جیسے انہیں ٹیریان کے طعنے دیتے تھے۔ اے آر وائی الحمد اللہ تب بھی ملک کا مقبول چینل تھا۔ اے آر وائی آج بھی عمران خان سمیت ہر اس شخص کے ساتھ کھڑا ہے جو نا انصافی کا شکار ہے۔ انصافی دوستوں کو مشورہ ہے کہ اچھے دن اور اچھے تعلق اتنی جلدی فراموش نہیں کردینے چاہئیں۔
یاد رکھئیے یہ وہ عمران خان تھے جو درخواست کر کر کے دوسرے سیاستدانوں کے ساتھ پینل میں بیٹھنے پر بھی فخر کرتے تھے، بابر غوری جیسے انہیں ٹیریان کے طعنے دیتے تھے۔ اے آر وائی الحمد اللہ تب بھی ملک کا مقبول چینل تھا۔ اے آر وائی آج بھی عمران خان سمیت ہر اس شخص کے ساتھ کھڑا ہے جو نا… pic.twitter.com/pXsxNyfRh2
— Iqrar ul Hassan Syed (@iqrarulhassan) July 7, 2023
وی لاگر علی ملک نے لکھا اے آر وائے کی مجبوری تھی عمران خان اور اس کے بیانیے کو مقبولیت دینے کی، اے آر وائے کا مقابلہ اس وقت کے مقبول ترین چینل جیو سے تھا۔عمران خان نے اے آر وائی کو مشہور ترین چینل بنایا جب اے آر وائی نے سمجھوتہ کر لیا تو بول نے وہ کام کیا اور پھر عمران خان کی بدولت بول پاکستان کا بہترین چینل بن گیا۔ عمران خان ایک برینڈ کا نام ہے۔عمران خان کا ناشتہ، عمران خان کی جوتی، عمران خان کی عینک، عمران خان کی ایک ایک چیز اس میڈیا کے لئے بریکنگ نیوز ہے۔ اقرار، آپ کے مالکان کی کوئی بھی مجبوری ہو لیکن آج کی حرکت انتہائی شرمناک ہے اور اسکا دفاع کرنا ناممکن ہے۔
اے آر وائے کی مجبوری تھی عمران خان اور اس کے بیانئیے کو مقبولیت دینے کی، اے آر وائے کا مقابلہ اس وقت کے مقبول ترین چینل جیو سے تھا۔ عمران خان نے ARY کو مشہور ترین چینل بنایا جب ARY نے سمجھوتہ کر لیا تو بول نے وہ کام کیا اور پھر عمران خان کی بدولت بول پاکستان کا بہترین چینل بن…
— Ali Malik (@AliHasnainMalik) July 7, 2023
سینئر صحافی ابصار عالم کی جانب سے ٹویٹ کی گئی کہ یہ ہے اس بکاؤ سیٹھ کی ٹوٹل اوقات!!! سازشی جرنیلوں کے کہنے پر 12 سال اس وطن کی نوجوان نسل کے ذہنوں میں زہر اور نفرت بھری۔ شرفاء کی پگڑیاں اُچھالیں، جھوٹا اور غلیظ پروپیگنڈا کیا۔ لوگوں کے بچوں اور اینکروں کو ریاست سے لڑوا کر مروا دیا۔ پوری جنریشن کا مُستقبل خراب کر دیا۔ ملکی وحدت اور معیشت تباہ کرنے کا ایجنڈا پُورا کرنے کے بعد اب اپنا کالا دھن بچانے کے لئے کیسے لمبا لیٹا ہوا ہے !اسٹیبلشمنٹ ایسے مکروہ لوگوں کو ہمیشہ تحفظ دیتی آئی ہے اور اب بھی دے گی۔
یہ ہے اس بکاؤ سیٹھ کی ٹوٹل اوقات !!!
سازشی جرنیلوں کے کہنے پر 12 سال اس وطن کی نوجوان نسل کے ذہنوں میں زہر اور نفرت بھری،
شرفاء کی پگڑیاں اُچھالیں، جھوٹا اور غلیظ پروپیگنڈا کیا،
لوگوں کے بچوں اور اینکروں کو ریاست سے لڑوا کر مروا دیا، پُوری جنریشن کا مُستقبل خراب کر دیا،
مُلکی… pic.twitter.com/0r6rsvR2tn— Absar Alam (@AbsarAlamHaider) July 7, 2023
