English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

اسرائیلی فورسز کے حملے، 5 فلسطینی زخمی

القمر

اسرائیلی فورسز نے مقبوضہ دریائے اردن کے شمالی گاوں کفر قدوم اور شمالی شہر قلقیلیہ میں 5 فلسطینیوں کوزخمی کر دیا ہے۔

عینی شاہدوں سے موصول معلومات کے مطابق یہودی آبادکاروں نے اسرائیلی فورسز کی حفاظت میں کفر قدوم  پر دھاوا بول دیا۔ دھاوے کے خلاف مزاحمت پر یہودی آباد کاروں اور فلسطینیوں کے درمیان جھڑپ ہو گئی۔

کفر قدوم  کی عوامی مزاحمت کمیٹی کے منتظم مراد شتیوی نے کہا ہے کہ اسرائیلی فوجیوں نے اصلی گولیوں کے ساتھ فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 4 فلسطینی نوجوان زخمی ہو گئے ہیں۔ زخمیوں کو نابلوس کے نجّہ سٹی ہسپتال پہنچا دیا گیا ہے۔ زخمیوں میں سے ایک کی حالت نازک ہے۔

دوسری طرف فلسطین وزارت صحت کے جاری کردہ بیان کے مطابق قلقیلیہ  میں علیحدگی دیوار کے جوار میں اسرائیلی فوجیوں کی فائرنگ سے ایک 16 سالہ فلسطینی بچہ گھٹنے سے زخمی ہو گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے