روس وزارت دفاع نے کہا ہے کہ یوکرین نے کریمیا، روستوف اور کالوگا پر ایس۔200 میزائلوں کے ساتھ حملے کئے ہیں۔
وزارت دفاع نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ "روس فضائی و خلائی کمانڈ آفس کی طرف سے روس مسلح افواج کے سربراہ والیری گیراسیموف کو فراہم کردہ رپورٹ کے مطابق یوکرین کے 4 بیلسٹک میزائلوں کو تباہ کر دیا گیا ہے”۔
بیان کے مطابق "یوکرین نے کل ایس۔200 میزائلوں کے ساتھ کریمیا، روستوف اور کالوگا کے علاقوں کو ہدف بنانے کی کوشش کی لیکن روس کے فضائی دفاعی سسٹموں نے ان کوششوں کو ناکام بنا دیا ہے۔ فضائی دفاعی میزائل سسٹموں کے ذریعے 2 عدد ایس۔200 میزائلوں کو اور الیکٹرانک حرب سسٹموں کے ذریعے ان سے مشابہہ مزید 2 میزائلوں کو تباہ کر دیا گیا ہے۔ حملے میں کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا”۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ "مسلح افواج کے سربراہ گراسیموف نے فضائی حملوں کے مقابل دفاع میں اضافے کے لئے جلد از جلدمزید تدابیر اختیار کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں”۔