امریکی صدر جو بائیڈن نے سویڈن کی نیٹو میں رکنیت کے بل کو ترک پارلیمان میں بھیجنے کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔
بائیڈن نے اپنے تحریری بیان میں کہا ہے کہ صدر ایردوان کی طرف سے سویڈن کی رکنیت سے متعلق بل کو ترک پارلیمان میں بھیجنے اور سویڈن ،نیٹو اور ترکیہ کے درمیان مطابقت طے ہونے کا اعلان خوش آئندہے ۔
بائیڈن نے کہا کہ امریکہ یورپی۔اٹلانک خطے میں دفاعی اور جارحانہ صلاحیتوں کو بڑھا نے کےلیے صدر ایردوان اور ترکیہ کے ساتھ تعاون کے لیے تیار ہوگا،سویڈن اور ترکیہ کے مابین مطابقت پر میں نیٹو کے سیکریٹری جنرل کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں۔
گزشتہ روز ویلنیئس میں صدر ایردوان ،سویڈش وزیراعظم کرسٹرسن اور نیٹو سیکریٹری جنرل اسٹولٹن برگ کے درمیان مطابقت طے ہو گئی تھی جس کے تحت سویڈن کی نیٹو رکنیت سے متعلق قرارداد کو ترک پارلیمان میں پیش کیا جائے گا جس کے بدلے سویڈن یورپی کسٹم یونین میں توسیع اور یورپی ویزہ حصول میں نرمی سمیت ترکیہ کی یورپی یونین میں شمولیت کے عمل کی حمایت کرے گا۔
