English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

یورپی ممالک کے اہم ای میل اکاونٹس چینی ہیکرز نے چوری کر لیے: مائیکرو سوفٹ

القمر

مائیکرو سوفٹ نے بتایا ہے کہ چینی ہیکر گروپوں نے بعض یورپی ممالک کے سرکاری اداروں کی ای میلز چوری کی ہیں۔

 ادارے کے مطابق اسٹارم 0-558 نامی ہیکر گروپ نے مغربی یورپ کے پچیس سرکاری اداروں اور افراد کے ای میل اکاونٹ ہیک کرلیے ہیں۔

 سارفین کی شکایات موصول ہونے کے بعد ایک ماہ تک مائیکرو سوفٹ  نے کوئی قدم نہیں اٹھایا جس پر مائیکرو سوفٹ کے سلامتی سے متعلقہ نائب صدر نے  کہا کہ ان کا ادارہ اس دوران ای میلز سسٹم تک رسائی حاصل کرتے ہوئے  مشکوک سرگرمیوں کی نگرانی کر رہا تھا۔

کہا گیا ہے  کہ  اسٹارم -0558  ہیکر گروپ کی  سرگرمیوں کا تعاقب کرتے ہوئے مشابہہ حملوں کے خلاف ضروری تدابیر لی جا رہی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے