English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ترکیہ: نیٹو اجلاس کے دوران صدر ایردوان کی ملاقاتیں اور مذاکرات

القمر

ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان نے لتھوانیا کے دارالحکومت ویلنیوس میں منعقدہ  نیٹو سربراہی اجلاس  کے دوران اسپین کے وزیر اعظم پیدرو سانچز ، ہالینڈ کے وزیر اعظم مارک رُٹ، یونان کے وزیر اعظم کیریاکوس میچوتاکس اور اور البانیہ کے وزیر اعظم ایڈی راما کے ساتھ ملاقات کی۔

مذاکرات  لائٹ ایکسپو کنوینشن سینٹر میں ہو رہے ہیں  اور سربراہی اجلاس کے دوسرے دن بھی جاری ہیں۔

دو طرفہ وفود کی شرکت سے منعقدہ مذاکرات میں ترکیہ کا وفد، وزیر خارجہ خاقان فیدان، قومی خفیہ ایجنسی کے سربراہ ابراہیم قالن، صدارتی محکمہ اطلاعات  کے سربراہ فخر الدین آلتون اور صدارتی مشیر عاکف چغتائی قلیج پر مشتمل ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے