English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

نیٹو سربراہی اجلاس اہم فیصلے کرنے کا وسیلہ بنا ہے: ایردوان

القمر

ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ لتھوانیا کے دارالحکومت ویلنیوس میں منعقدہ نیٹو سربراہی اجلاس اہم فیصلے کرنے کا وسیلہ بنا ہے۔

سوشل میڈیا سے نیٹو سربراہی اجلاس کے بارے میں بات کرتے ہوئے صدر ایردوان نے کہا ہے کہ ویلنیوس اجلاس کامیابی سے مکمل ہو گیا ہے۔ یہ اجلاس نیٹو کی قوت مزاحمت  میں اضافے کے ساتھ ساتھ دہشت گردی کے خلاف جدوجہد، ترکیہ کے یورپی یونین رکنیت مرحلےاور ترکیہ سے پابندیاں ہٹانے جیسے معاملات میں نئے ابتدائیوں کے آغاز کا اور اہم فیصلے کرنے کا وسیلہ بنا ہے۔

صدر ایردوان نے کہا ہے کہ  "حاصل کردہ ان کامیابیوں کو ہم انشااللہ آئندہ اقدامات سے مزید تقویت دیں گے۔ ہم اپنے ملکی مفادات اور اپنی ملّت کے حق حقوق کا ہر پلیٹ فورم پر اور نہایت مضبوط  شکل میں دفاع کرنا جاری رکھیں گے۔ اور ہم مل کر دیکھیں گے کہ مستقبل قریب میں ہونے والی ہر  پیش رفت ترکیہ کے کردار، تحکّم اور اثرپذیری  میں مزید اضافہ کرے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے