English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بھارت: طوفانی بارشوں نے تباہی مچادی،91 افراد ہلاک

القمر

بھارت میں طوفانی بارشوں، سیلاب اور مٹی کے تودے گرنے سے مختلف حادثات میں ہلاکتوں کی تعداد 91 ہوگئی جبکہ متعدد لاپتہ ہیں۔

 خبرکے مطابق، بھارت میں طوفانی بارشوں، سیلا ب ور لینڈ سلائیڈنگ نے تباہی مچا دی، مختلف حادثات میں ہلاکتوں کی تعداد اکیانوے ہو گئی جبکہ درجنوں افراد زخمی اور متعدد لاپتا ہیں۔

بارشوں سے گھر، عمارتیں ، گاڑیاں،پل اور مندر دریائے پانی میں بہہ گئے، سب سے زیادہ تباہی ریاست ہما چل پردیش کے اضلاع میں ہوئی۔

کئی نشیبی علاقوں میں سیلاب کے بعد کیچڑ کی موٹی تہہ بن گئی جبکہ لوگوں کی املاک اور سامان کو شدید نقصان پہنچا۔

دریائے جمنا میں پانی کی سطح میں خطرناک حد تک اضافہ ہو گیا، جس کے پیش نظر دہلی اور ہریانہ میں ریڈ الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔

دہلی کے متاثرہ علاقوں سے شہریوں کو ریکسیو کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔

 محکمہ موسمیات نے ہماچل پردیش، اتراکھنڈ، پنجاب،ہریانہ، اترپردیش اور مشرقی راجستھان میں مزید موسلادھار بارش کا امکان ظاہر کر دیا۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے