English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سونے کی فی تولہ قیمت میں مسلسل دوسرے روز ہزاروں روپے کا بڑا اضافہ

القمر

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں مسلسل دوسرے روز ہزاروں روپے کا بڑا اضافہ ہو گیا۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 6500 روپے کا اضافہ ہوا ہے، ملک میں فی تولہ سونے کا بھاؤ 2 لاکھ 14 ہزار 500 روپے ہو گیا ہے۔ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں 10 گرام سونے کا بھاؤ 5574 روپے اضافے سے ایک لاکھ 83 ہزار 900 روپے ہے۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی منڈی میں سونے کا بھاؤ 1959 ڈالر فی اونس برقرار ہے۔یاد رہے کہ پاکستان میں گزشتہ روز بھی سونے کی فی تولہ قیمت میں 4000 روپے کا اضافہ ہوا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے