English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پاکستان کے پروگرام پر عملدرآمد کی مانیٹرنگ کی جائےگی،آئی ایم ایف

القمر

عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے مطابق رواں مالی  سال پاکستان میں مہنگائی کی شرح 25.9 فیصد رہنے کا امکان ہے۔آئی ایم ایف کے مطابق پاکستان کی معاشی ترقی کی شرح 2.5 فیصد ہوسکتی ہے، مالی سال 2024 میں بے روزگاری کی شرح کم ہو کر 8 فیصد ہوسکتی ہے۔آئی ایم ایف کا کہنا ہےکہ درآمدات پر پابندیاں پروگرام کے خاتمے تک ہٹا دی جائیں گی، پاکستان کا مالیاتی خسارہ معیشت کا 7.5 فیصد رہنےکا امکان ہے۔

آئی ایم ایف کے مطابق پاکستان کے پروگرام پر عملدرآمد کی مانیٹرنگ کی جائےگی، حکومت اسٹیٹ بینک سے نیا قرض نہیں لےگی، اگلے سال پیٹرولیم لیوی ایک ہزار  ارب روپے سے بھی تجاوز کرنےکاامکان ہے، پاکستان کو دسمبر 2023  تک ملٹی لیٹرل اور بائی لیٹرل کے تحت 12 ارب ڈالر ملنے کا امکان ہے۔آئی ایم ایف کا کہنا ہےکہ پاکستان کو مانیٹری پالیسی میں سختی لانا ہوگی، مالیاتی خسارہ کم کرنےکے لیے صوبوں کو سرپلس بجٹ دینا ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے