English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

متحدہ عرب امارات کے میڈیا کی صدر ایردوان کے دورے کی وسیع کوریج

القمر

متحدہ عرب امارات کے میڈیا نے صدر رجب طیب ایردوان کے اس ملک کے دورے کو وسیع کوریج دے کر دونوں ممالک کے درمیان شراکت داری کی تعریف کی ہے۔

متحدہ عرب امارات کی سرکاری ایجنسی WAM کی خبر میں اس بات پر زور دیا گیا کہ گزشتہ دو سالوں میں ہونے والے دوروں سے متحدہ عرب امارات اور ترکیہ کے درمیان دوستی اور شراکت داری کے تعلقات مزید مضبوط ہوئے ہیں۔

خبروں میں بتایا گیا ہے  کہ فریقین کو یکجا کرنے والا یہ  پانچواں اجلاس ہے  اور  صدر ایردوان کے اس دورے سے قبل نومبر 2021، فروری 2022، مارچ اور جون میں مذکرات ہوئے تھے۔

متحدہ عرب امارات کی اپنی شراکت داری کو مضبوط بنانے اور دوست ممالک کے ساتھ اپنے تعلقات کو وسعت دینے کی حکمت عملی کے دائرہ کار میں، خبر میں کہا گیا ہے کہ ترکیہ کے ساتھ تعلقات انتہائی اہمیت کے حامل ہیں، خبروں میں بتایا گیا ہے کہ دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے کے لیے ماحولیات ،  ٹیکنالوجی  معیشت، سلامتی جیسے شعبوں میں درجنوں اسٹریٹجک معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کیے گئے ہیں۔

الاتحاد اخبار نے بھی صدر ایردوان  کے دورے کو نمایاں جگہ دیتے ہوئے  متحدہ عرب امارات اور ترکیہ کے درمیان تعاون کی طرف توجہ مبذول کروائی ہے ۔

اخبار نے متحدہ عرب امارات اور ترکیہ کے تعلقات اور دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی شراکت داری کو بیان کرتے ہوئے ایک رپورٹ بھی شائع کی ہے ۔

مقامی میڈیا کے البیان اور الخلیج نے بھی  صدر ایردوان  کے دورے کا جائزہ پیش  کرنے کے علاوہ حالیہ عرصے میں متحدہ عرب امارات اور ترکیہ کے تعلقات کے بارے میں رپورٹس بھی شامل کی ہیں۔

متحدہ عرب امارات کے میڈیا نے ٹویٹر پر "ترکیہ کے صدر یو اے ای میں ہیں” کے ہیش ٹیگ کے ساتھ بہت سی پوسٹس بھی شیئر کی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے