ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ہماری تربیت بیلاروسی فوج کو دنیا کی دوسری بہترین فوج بنا دے گی:پریگوجن

روسی نجی ملیشیا ویگنر گروپ کے سربراہ یوگینی پریگوجن نے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں ساتھیوں کو یوکرین کے بجائے افریقہ کیلئے نئے سفر کی تیاری کرنے کی ہدایات جاری کردیں۔

خبر کے مطابق، یوگینی پریگوجن کی پریس سروس کی جانب سے ٹیلی گرام میسیجنگ ایپ پر جاری ویڈیو پیغام میں ویگنر گروپ کے سربراہ نے یوکرین کے اگلے مورچوں پر موجودہ صورتحال کو شرمناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ یوکرین جنگ میں ہمیں مزید حصہ نہیں لینا چاہیے۔

اپنے ویڈیو پیغام میں ویگنر گروپ کے سربراہ نے ساتھیوں کو بیلاروس آنے کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ ہماری تربیت بیلاروس کی فوج کو دنیا کی دوسری بہترین فوج بنا دے گی۔

وگینی پریگوزن کا ساتھیوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہمارے دستے افریقہ روانگی سے قبل کچھ عرصہ بیلاروس میں ہی قیام کریں گے۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں