English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کینیڈا میں جنگلات کی آگ بجھانے والا ہیلی کاپٹر گرگیا،پائلٹ ہلاک

القمر

کینیڈا میں جنگلات کی آگ بجھانے والے ہیلی کاپٹر کو حادثہ پیش آیا جس میں پائلٹ ہلاک ہوگیا۔

خبر کے مطابق، کینیڈا کے جنگلات میں گزشتہ ہفتے آگ بھڑک اٹھی تھی جس پر تاحال قابو نہیں پایا گیا ہے لیکن آگ بجھانےکے لیے  امدادی آپریشن جاری ہے جس میں فائر فائٹرز زمینی اور فضائی راستوں سے آگ بجھانے کے عمل میں حصہ لے رہے ہیں جب کہ اب تک جنگلات میں لگنے والی آگ کو بجھانے کی کوشش میں تین افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

 آگ بجھانے کےلیے جانے والے ہیلی کاپٹر کو حادثہ شمال مغربی صوبے البرٹا میں ہیگ جھیل کے قریب پیش آیا جس میں ہیلی کاپٹر تباہ ہونے سے پائلٹ ہلاک ہوگیا۔

 دوسری جانب البرٹا میں  گزشتہ روز جنگل کے 117 مقامات پر آگ لگی تھی جن میں سے 17 مقامات پر لگنے والی آگ کوبے قابو تصور کیا جارہا ہے، اس موسم میں اب تک آگ لگنے کے ہزاروں واقعات میں 110 کلو میٹر کا علاقہ متاثر ہوا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے