English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

حکومت نے عوام پر پھر بجلی گرادی، 7 روپے 96 پیسے فی یونٹ مہنگی

القمر

لاہور:حکومت نے عوام پر بجلی بم گرا دیا اور قیمت میں 7 روپے 96 پیسے فی یونٹ مزید اضافہ کردیا۔

بجلی کا بنیادی ٹیرف 3 سے ساڑھے 7 روپے تک فی یونٹ بڑھا دیا گیا جبکہ وفاقی کابینہ نے بنیادی ٹیرف بڑھانے کیلئے سرکولیشن سمری منظور کرلی۔

بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق یکم جولائی سے کرنے کی تجویز دی گئی ہے جبکہ حکومت نے بنیادی قیمت بڑھانے کیلئے درخواست نیپرا کو دے دی ہے۔

نیپرا وفاقی حکومت کی درخواست پر سماعت کے بعد فیصلہ دے گا، حکومت نیپرا کے فیصلے کے بعد اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کرے گی۔ خیال رہے کہ بجلی کی قیمتوں میں اضافے سے صارفین پر 3 ہزار 495 ارب کا بوجھ پڑے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے