شمالی کوریا نے متعدد کروز میزائل تجربات کیے ہیں۔
جنوبی کوریا کے چیف آف آرمی اسٹاف نے بیان میں کہا کہ شمالی کوریا نے کروز میزائل جزیرہ نما کوریا کے مغرب میں سمندر کی جانب فائر کیے۔
ہم ان نئے تجربات کے حوالے سے امریکہ سے رابطے میں ہیں۔اس سے قبل شمالی کوریا نے بدھ کو مختصر فاصلے تک مار کرنے والے 2 میزائل داغے تھے۔ میزائل تجربہ دارالحکومت پیونگ یانگ کے ایک نواحی علاقے سے کیا گیا تھا۔