امریکہ یوکرین کو چار سو ملین ڈالر کی اضافی فوج امداد دے گا۔
امریکی پریس سے گفتگو کرنے والے امریکی حکام نے بتایا کہ اس اضافی امداد میں اعلی صلاحیتوں کے حامل راکٹ سسٹم اور خشکی سے فضا میں مار کرنے والے میزائل سسٹم سمیت ہورنییٹ نامی ڈرونز اور دیگر فوجی سازو سامان شامل ہوگا۔
امریکہ نے روس ۔یوکرین جنگ کے آغاز سے اب تک یوکرین کو 41 ارب ڈالرز سے زائد کی فوجی امداد روانہ کی ہے۔
آخری بار گزشتہ ہفتے امریکی امور دفاع نے یوکرین کے لیے 1.3 ارب ڈالرز کی فوجی امداد دینے کا اعلان کیا تھا۔
