English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ترک اخبارات سے جھلکیاں

القمر

آج کے  ترکیہ کےاہم اخبارات  کی اہم خبروں کے ساتھ حاضر خدمت ہیں۔

 

***روزنامہ خبر ترک: "ایردوان کی طرف سے لوزان کا پیغام”

صدر رجب طیب ایردوان نے لوزان امن معاہدے پر دستخط کی 100 ویں سالگرہ کے موقع پر ایک پیغام جاری کیاہے۔ایردوان  نے کہا، "ہماری عظیم قوم نے معاہدہ  لوزان کے موقع پر  اپنی  مکمل آزادی کا تحفظ کرتے ہوئے معاہدے  پر   مذاکرات اور دستخط کیے ۔ انہوں نے کہا کہ معاہدے کے ذریعے حاصل ہونے والے حقوق کا پختہ دفاع کرتے ہوئے نئے اقدامات کے ساتھ ملک کے فوائد کو مستحکم کریں گے۔

 

***روزنامہ صباح: "صدر ایردوان  : شمالی قبرصی ترک جمہوریہ  کے لیے ہماری حمایت میں اضافہ ہوتا رہے گا”

صدر ایردوان نےاپنے   پیغام میں کہا ہے کہ شمالی قبرصی ترک جمہوریہ  کی حمایت میں اضافہ جاری رکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ  ہم پائیدار اور منصفانہ امن کے حصول کے لیے اپنی ہر ممکنہ کوششوں کو جاری رکھیں گے۔

 

***روزنامہ اسٹار: "آلتون: ہم ترکیہ کے منصفانہ مقدمے  کو دنیا کے سامنے پیش کرتے رہیں گے”

صدر کے اطلاعاتی  امور کے ڈائیریکٹر  فخر الدین آلتون نے صدر کے اطلاعاتی  امور کے ڈائریکٹریٹ کے قیام   کی  5ویں سالگرہ کے موقع پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے ۔ آلتون نے اپنے ویڈیو پیغام میں  کہا ہے کہ یہ ازدارہ  ہمیشہ  سچائی کیساتھ  اپنی  جدوجہد کو جاری رکھے گا ۔ انہوں نے کہا کہ درست، شفاف اور تیزی سے عوام کو آگاہہ فراہم کی جاتی رہے گی۔

 

***روزنامہ ینی شفق: "امریکہ کی امید ایردوان "

امریکی محکمہ خارجہ نے اس امید کا اظہار کیا کہ صدرایردوان  بحیرہ اسود کے اناج کے معاہدے کے دوبارہ موثر بنانے  کے لیے  روسی صدر ولادیمیر پوتن  کے ساتھ اپنی متوقع ملاقات سے مثبت نتیجہ حاصل کریں گے۔

 

***روزنامہ حریت: "ترک ڈرونز  کی کامیابی کا راز”

امریکن ال مانیٹر نیوز سائٹ نے ترکیہ کے ڈرونز  کی مقبولیت پر توجہ مرکوز کی ہے ۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ  جب سے ترکیہ نے 2019 میں اپنے ڈرونز  کی فروخت شروع کی ہے، وہ دنیا بھر کے تنازعات والے علاقوں میں کامیابی سے استعمال ہو رہے ہیں، جن میں یوکرین،قارا باغ ، لیبیا، شام، عراق، ایتھوپیا اور صومالیہ شامل ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے