ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ترکیہ: چوتھی صدارتی بین الاقوامی یاٹ ریس ضلع بودرم سے شروع ہو گئی

ترکیہ میں چوتھے صدارتی یاٹ مقابلے کا پہلا مرحلہ ضلع بودرم سے شروع ہو گیا ہے۔

صدارتی سرپرستی کا حامل یہ مقابلہ اس سال چوتھی دفعہ اور’ 100 واں سال ہیلکارنس کپ’ کے عنوان سے  منعقدہ ہو رہا ہے۔

یاٹ ریس کا پہلا مرحلہ ضلع مُولا کی تحصیل بودرم کے محّلے ‘یالی قاواق’ سے شروع ہو گیا ہے۔

دنیا بھر سے یاٹ کے پرستاروں نے چیمپیئن  بننے کے لئے بادبان سنبھال لئے ہیں۔ ریس کا رُوٹ بودرم۔مارماریس۔بودرم  ہے اور رُوٹ کی مسافت  250 بحری میل ہے۔

ریس 29 جولائی کو ضلع بودرم  کے محّلے یالی قاواق میں اختتام پذیر ہو جائے گی۔

ریس میں 9 سے 15 میٹر تک لمبی یاٹیں شامل ہیں اس کے علاوہ ریسروں کا قد اور وزن بھی مقابلے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ کشتیوں کے ساتھ ریس میں شامل ٹیمیں کم از کم 2 اور زیادہ سے زیادہ 15 افراد پر مشتمل ہیں۔

30 جولائی کو بودرم قلعے میں متوقع تقریب میں 100واں سال ہالیکارنس کپ کےچیمپیئن کوٹرافی پیش کی جائے گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں