English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بھارت: ماں باپ نے سیل فون خریدنے کے لئے اپنا بچہ بیچ دیا

القمر

بھارت کے صوبہ مغربی بنگال  میں ایک خاندان نے سیل فون خریدنے کے لئے اپنا 8 ماہ کا بچہ بیچ ڈالا۔

انکوائرر نیوز کے مطابق  مغربی بنگال کے علاقے شمالی 24 پارگاناس میں ایک مفلوک  الحال کنبے کا مغربی بنگال کی سیر کرنا اور نئے ماڈل  کا سیل فون خریدنا پڑوسیوں کی نظر سے چھُپ نہیں سکا۔

پڑوسیوں کے استفسار پر کنبے نے اپنے 8 ماہ کے بچے کو فروخت کرنے کا اعتراف کر لیا۔

پولیس نے ماں اور بچے کو خریدنے والی عورت کو حراست میں لے لیا ہے۔

بعد ازاں بچے کے باپ کو بھی حراست میں لے لیا گیا ہے۔ پولیس کی پوچھ پڑتال کے نتیجے میں کنبے نے اعتراف کیا ہے کہ انہوں نے سیل فون خریدنے اور سوشل میڈیا کے لئے ویڈیو بنانے کی خاطر اپنے بچے کو بیچا ہے۔

دعوے کے مطابق کنبے نے اپنی 7 سالہ بچی کو بھی فروخت کرنے کی کوشش کی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے