English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

چینی کی قیمتوں اور سٹہ بازی کو کنٹرول کرنے کیلیے ’’پنجاب فوڈ سٹف آرڈر‘‘ نافذ

القمر

حکومت پنجاب نے چینی کی قیمتوں اور سٹہ بازی کو کنٹرول کرنے کے لیے پنجاب فوڈ سٹف (شوگر) آرڈر 2023 کا نفاذ کردیا۔ 

تفصیلات کے مطابق مزکورہ آرڈر کا پنجاب کابینہ کی منظوری کے بعد گزٹ نوٹی فکیشن جاری کردیا جس کے بعد سٹہ بازی کے لیے رکھی گئی چینی ضبط ہوگی، ضبط شدہ چینی کو مقررہ قیمت پر فروخت کر کے رقم سرکاری خزانے میں جمع کرائی جائے گی۔

شوگر آرڈر کے مطابق سٹہ بازی میں ملوث شوگر مل مالک اور ڈیلر کے خلاف مقدمات درج ہوں گے، سٹہ بازی کی سزا تین سال قید بامشقت ہوگی، کین کمشنر کو چینی کی ایکس مل قیمت کے تعین کا اختیار دے دیا گیا۔

علاوہ ازیں ڈپٹی کمشنر کو چینی کی خوردہ قیمت کا اختیار دے دیا گیا، حکومت پنجاب کے مختلف افسران کو چھاپہ مارنے کے اختیارات تفویض ہوں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے