ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

چلاس؛ کار اور وین میں تصادم، 8 افراد ہلاک،9 زخمی

چلاس: گیٹی داس کے علاقے میں سیاحوں  کی ہائی ایس گاڑی حادثے کے بعد کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں  8مسافرجاں بحق اور 9  زخمی ہوگئے۔ 

ایکسپریس نیوز  کے  مطابق چلاس کے علاقے  گیٹی داس کے قریب سیاحوں سے  بھری ہائی ایس وین اور کار کے درمیان تصادم ہوگیا جس کے نتیجے میں وین  کھائی میں جاگری۔

حادثے میں وین میں سوار 8  سیاح جاں بحق اور  9  زخمی ہوگئے، جبکہ ایک شخص معجزانہ طور پر محفوظ رہا۔  زخمیوں  کو آر ایچ کیو چلاس منتقل کیا گیا، جب کہ 7 افراد کی لاشیں ناران روانہ کردی گئی ہیں۔

عینی شاہدین کے مطابق گاڑی کھائی میں گرنے کے بعد اس میں آگ بھڑک اٹھی تھی۔ ہائی ایس وین میں کل 18مسافر سوار تھے۔

 

 

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں