ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری پر دکھ ہوا، امید ہے اعلی عدلیہ سے انصاف ملے گا، شیخ رشید

Imran Khan

راولپنڈی:سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری اور ان کو اٹک جیل منتقل کرنے پر مجھے انتہائی دکھ اور افسوس ہوا جس کی پرزور مذمت کرتا ہوں۔ 

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر  پر اپنے بیان میں شیخ رشید کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو فیئر ٹرائل کا حق ملنا چاہئے تھا، امید ہے سابق وزیراعظم کو ہائیکورٹ اور سپریم کورٹ سے انصاف ملے گا اور انہیں جلد رہائی ملے گی۔ 

انہوں نے کہا کہ ملک الیکشن کی طرف جا رہا ہے اور الیکشن ہی مسائل کا واحد حل ہے، نفرتیں کم ہونی چاہئیں تاکہ صاف اور شفاف الیکشن ہو سکیں، چار دن کی حکومت حالات کو مزید سنگین اور گھمبیر نہ بنا دے۔ 

سابق وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ عوام پہلے ہی مہنگائی اور بیروزگاری کے ہاتھوں مرے ہوئے ہیں، حالات مزید بد سے بد تر ہوتے جا رہے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں