دولہا لگژری گاڑی چھوڑ کر بلڈوزر پر بارات لے کر پہنچ گیا، ویڈیو وائرل

بھارت میں دولہا لگژری گاڑی کے بجائے بلڈوزر پر دلہن لینے پہنچ گیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق دلچسپ واقعہ ریاست اترپردیش کے ضلع بہرائچ میں پیش آیا جہاں دولہے کو بلڈوزر پر آتا دیکھ کر لوگ حیران رہ گئے اور لوگوں کی بڑی تعداد اس موقع پر آگئی۔

عبدالکلام نامی نوجوان نے بارات میں روایتی انداز اپنانے کے بجائے منفرد طریقہ اختیار کیا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دولہا روایتی عروسی لباس اور سہرا پہنے بلڈوزر پر سوار ہو کر دلہن کے گھر روانہ ہوا تو راستے میں سیکڑوں افراد یہ انوکھا منظر دیکھنے کے لیے موجود ہیں۔

ابتدا میں دلہے کی بارات لگژری گاڑی میں لے جانے کا منصوبہ بنایا گیا تھا، تاہم عبدالکلام نے بلڈوزر پر جانے کی ضد کر دی، اہل خانہ اور دیگر افراد نے اسے فیصلہ بدلنے پر آمادہ کرنے کی کوشش کی لیکن وہ اپنے فیصلے پر قائم رہا۔

دلہے کی انوکھی سواری کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں جہاں لوگوں کی جانب سے دلچسپ تبصرے کیے جارہے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں