English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

وفاقی وزیراطلاعات کا پیمرا ترمیمی بل 2023واپس لینے کا اعلان

اسلام آباد:وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے پیمرا ترمیمی بل 2023واپس لینے کا اعلان کردیا۔

پیر کے روز سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات کا اجلاس میں ان کا کہا ہے کہ میڈیا اظہار رائے اور شہری آزادی کے آئینی حق پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے،آئینی اور جمہوری سوچ پر کوئی سمجھوتہ نہ کبھی کیا اور نہ ہی کرسکتے ہیں،جبر، آمریت اور فسطائیت کے خلاف میڈیا کے ساتھ ملکر جدوجہدکی،ایسے اقدام نہیں کریں گے جس سے یہ تاثر پیدا ہو کہ ہمیں میڈیا کی آزادی عزیز نہیں۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ پیمرا کے پرانے سیاہ قانون کو ختم کرنا چاہتے تھے،گزشتہ چار سال اپوزیشن میں رہتے ہوئے میڈیا کے ساتھ کام کیا،مخلصانہ سوچ اور بڑی محنت سے یہ بل تیار کیا تھا،بعض مشقوں کے حوالے سے آنیوالے تحفظات کا احترام کرتے ہیں،آئینی اور جمہوری سوچ پر کوئی سمجھوتہ نہ کبھی کیا اور نہ ہی کرسکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میڈیا اظہار رائے اور شہری آزادی کے آئینی حق پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے،جبر، آمریت اور فسطائیت کے خلاف میڈیا کے ساتھ ملکر جدوجہدکی۔

مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ ایسے اقدام نہیں کریں گے جس سے یہ تاثر پیدا ہو کہ ہمیں میڈیا کی آزادی عزیز نہیں ہے،میڈیا نمائندہ تنظیمیں اور اسٹیک ہولڈرز پہلے دن سے مشاورت اور بل کی تیاری کا حصہ رہے،پہلے دن سے ہی کہا تھا کہ متفقہ طور پر بل منظور کرائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے