English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

دنیا بھر میں نوجوانوں کا عالمی دن 12اگست کو منایا جائیگا

اسلام آباد :پاکستان سمیت دنیا بھر میں نوجوانوں کا عالمی دن(انٹر نیشنل یوتھ ڈے) 12اگست کو منایا جائے گا۔

اس دن کے منانے کا مقصد نوجوانوں کی تعمیری صلاحیتوں کو اجاگر کرنااور ان میں مثبت سرگرمیوں کے رجحان کی حوصلہ افزائی کرنا ہے،اس دن کی مناسبت سے ملک بھر میں سماجی تنظیموں کے زیر اہتمام مختلف ورکشاپس،ثقافتی شوز،سیمینارز اور دیگر تقریبات منعقد کی جائیں گی جن میں مقررین ملکی تعمیر و ترقی میں نوجوانوں کے کردار کی اہمیت اور ان کے مسائل پر روشنی ڈالیں گے۔

پاکستان سمیت دنیا بھر میں نوجوانوں کا عالمی دن پہلی مرتبہ 12اگست2000ء میں اس طرح منایا گیا جس کے بعد یہ دن دنیا بھر میں ہر سال 12اگست کو منایا جاتا ہے۔نوجوانوں کا عالمی دن اقوام متحدہ کی ایک قرار داد کے بعد عمل میں آیا یہ قرار داد 1999ء میں منظور کی گئی جس کا مقصد دنیا بھر کی حکومتوں کو نوجوانوں کے مسائل حل کرنے اور انہیںسہولتیں مہیا کرنے کیلئے توجہ مبذول کروانااور وسائل فراہم کرنا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے