English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

جارجیا میں مٹی کا تودہ گرنے کا واقعہ، 19 ہلاک

تبلیسی:جارجیا کے سیاحتی قصبے شوووی میں گزشتہ ہفتے مٹی کا تودہ گرنے کے واقعے میں ہلاکتوں کی تعداد 19 ہو گئی ہے ،راچالیخومی اور کوویمو سوانیتی نامی علاقے میں موجود اس علاقے میں امدادی کاروائیاں تاحال جاری ہیں۔

جارجیا کی سرکاری ریسکو ایجنسی کے صدر تیمور میگیبریشویلی نے بتایا کہ بدھ کے روز بھی ایک خاتون کی نعش ملی ہے جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 19 ہو گئی ہے،پولیس جائے حادثہ میں لا پتہ ہونے والے پندرہ افراد کی تلاش بھی جاری رکھے ہوئے ہے، تودے میں دب جانے والے افراد کی تلاش کیلئے ڈرونز اور ہیلی کاپٹرز کا استعمال کیا جا رہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے